پی ایس ایکس:100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

ای پیپر دی نیشن