سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس بی سی اے نےکلینک سیل کرنےسے پہلے درخواست گزارکونوٹس نہیں دیا اور نہ ہی درخواستگزارکو صفائی کاموقع فراہم کیا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو فوری ڈی سیل کرے، درخواست گزار پلاٹ کی حیثیت کی تبدیلی کے لیے 10 روز میں ایس بی سی اے سے رجوع کرے اور ایس بی سی اے درخواست پر 45 روز میں فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اکتوبر میں عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا تھا اور گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کے کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کا تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔