پی ایس ایکس: 100 انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ریکارڈ گراوٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار بھی سیاسی تشویش کا شکار ہوگیا، 100 انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ 

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 3505 پوائنٹس گرگیا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5638 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس نے بلند ترین سطح 99 ہزار 819 بنائی۔

حصص بازار میں آج ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 43 ارب 29 کروڑ رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 481 ارب روپے کم ہو کر 12 ہزار 52 ارب روپے ہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سیاسی تشویش اور اسٹیٹ بینک اقدامات پر 100 انڈیکس میں ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن