چین نے تین سوپچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین متعارف کرائی ہے۔

Oct 26, 2010 | 05:45

سفیر یاؤ جنگ
ٹرین کے لیے شنگھائی اور ہانگزو شہروں کے درمیان دوسو دو کلو میٹر کا خصوصی ٹریک بنایا گیا ہے۔ اس تیز ترین ایجاد سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ اٹھہتر سے کم ہوکر پینتالیس منٹ رہ گیا ہے۔ ٹرین میں فسٹ کلاس کا کرایہ بیس جبکہ سیکنڈ کلاس کا بارہ امریکی ڈالر ہے۔ چین کا سات ہزار سے زائد کلومیٹر پر مبنی ریلوے ٹریک دنیا کا سب سے بڑا ریلوے نیٹ ورک تصور کیا جاتا ہے۔ جسے اگلے دس برس میں سولہ ہزار کلومیٹر تک پھیلایا جائے گا۔
مزیدخبریں