خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں مزیدایک سوبیس سرکاری ملازمین کونوکریوں سے برطرف کردیا جبکہ چھیاسٹھ ملازمین کی بحالی کی درخواستیں مسترد کردیں

سرکاری ذرائع کے مطابق کمیشنرملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے ارسال کردہ فہرست کی روشنی میں محکمہ صحت، تعلیم اور دیگر اداروں کے ایک سو بیس ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، ان ملازمین پر ملاکنڈ ڈویژن میں شدت پسندوں کی حمایت اور ان سے روابط کا الزام ہے، برطرف کئے جانے والے ملازمین کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے، دوسری جانب پہلے مرحلے مین فارغ کئے جانے والے چھیاسٹھ ملازمین کی بحالی کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں ہیں

ای پیپر دی نیشن