رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان اور پرویز الٰہی کی ملاقات ایم کیو ایم کو پیغام دینے کے لیے تھی،  نون لیگ کو اس سے کوئی خطرہ نہیں

Oct 26, 2010 | 09:12

سفیر یاؤ جنگ
وزیرقانون چیف کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیر زادہ کی سربراہی میں صحافیوں کے اغوا اور تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں تحریری بیان جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض پیپلز پارٹی کے کرپٹ ٹولے نے اپنی کرپشن کو جاری رکھنے کے لیےاس شخص سے بھی ہاتھ ملا لیاجس کا نام  بینظیر بھٹو شہید نے اپنی وصیت میں قاتل کے طور پر لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پیغام دینے کے لیے صدر آصف زرداری نے بابر اعوان کو پرویز الہی کے پاس بھیجا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے بھی قتل کے فتووں کی تائید نہیں کرتے مگر انصاف کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو قتل کے فتوے دینے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔
مزیدخبریں