جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزاروں پرہونے والی دہشتگردی میں بھارت اور بلیک واٹر ملوث ہیں جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک بلیک واٹر کے وزیر صفائی ہیں۔

Oct 26, 2010 | 09:18

سفیر یاؤ جنگ
جماعت اسلامی کی مرکزی شورٰی کے دو روزہ اجلاس کے حوالے سے لاہور میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ خود پاکستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں کا اعتراف کرتا ہے لیکن وزیر داخلہ یہ بات ماننے کے لیے تیار نہیں،رحمان مَلِک، مُلک میں بد امنی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں ُانھیں وزارت سے ہٹا دیا جائے تو آدھا امن اُسی وقت ہوجائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سید علی گیالنی کی گرفتاری اور ان کی نظر بندی کی مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے  ہیں کہ حکومت اور کشمیر کمیٹی بھی کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دے اور سید علی گیلانی کی گرفتاری کی مزمت کرے ۔ انھوں نے انتباہ کیا کہ  اگرشمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیا گیا تو اس کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔ سید منور حسن نے مسلم لیگ قاف اور پیپلزپارٹی کے سیاسی رابطوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی رسک کہنے والوں نے ان سے میثاق جمہوریت کیا اور قاتل لیگ کہنے والوں نے بے نظیر کے قاتلوں سے سمجھوتا کیا ۔
مزیدخبریں