لاہورسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا مارکیٹ پندہ اعشاریہ ایک تین پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار تین سو سولہ اعشاریہ صفر نو پوائنٹ پر بند ہوئی۔

Oct 26, 2010 | 11:36

سفیر یاؤ جنگ
لاہورسٹاک مارکیٹ میں ایک سو تیئس کمپنیوں کے ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ تین سو سات حصص کا کاروبار ہوا۔ سترہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، سینتالیس میں کمی جبکہ اُنسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں لوٹی پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے اٹھارہ لاکھ دس ہزار ایک سو پچاسی حصص، لفارج پاکستان سیمنٹ کے سات لاکھ چار ہزار دو سو دو حصص جبکہ پنجاب بینک کے پانچ لاکھ اسی ہزار پچپن حصص کا کاروبار ہوا ۔ فسٹ کیپٹل ایکویٹی کے حصص  کی قیمتوں میں سب سے زیادہ چار روپے تراسی پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اٹک ریفائنری کے حصص کی قیمتوں میں تین روپے اڑسٹھ پیسے کی کمی ہوئی۔
مزیدخبریں