کراچی میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار سے متاثرہ مزید بہتر مریضوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق داخل ہونے والے ستر مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت دو سو اٹھارہ مریض  زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی بخار سے سولہ افراد وفات پا چکے ہیں۔ جنوری سے اب تک ایک ہزار سات سو تیس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق عوام کو ڈینگی بخار سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف اسپتالوں میں میگایونٹس قائم کر کے سیمینارز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اب تک شہر کے دس اسپتالوں میں ایک سو سڑسٹھہ میگا یونٹس قائم کئے جاچکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن