سپریم کورٹ کےحکم پر راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعیداللہ گوندل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خالد بشیرکو گرفتارکرلیا ہے، دونوں پر جیل سے گیارہ افراد کو لاپتہ کرانے کا الزام ہے۔

Oct 26, 2010 | 12:45

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اُن افراد کے لاپتہ ہونے کے مقدمے کی سماعت کی جو سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ فاضل عدالت نے ان افراد کے لاپتہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور یکم نومبر تک رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی مہر نذیر نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میںلے لیا ۔ لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد پرسابق صدر پرویز مشرف کے طیارے پر فائرنگ اور کامرہ میں راکٹ فائرنگ کا الزام تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری قرار دیا تو انہیں نظربند کردیا گیا جس کے خلا ف ہائیکورٹ کے حکم پر بھی عمل نہیں کیا گیا بلکہ گیارہ افراد کو جیل سے لاپتہ ظاہر کردیا گیا ۔ بعد میں ان افراد کے ورثاء نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ منگل کے روز کارروائی کے بعد سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی گئی  
مزیدخبریں