عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران امریکہ سے ڈالر لے کر امریکی مفادات کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کو اس جنگ سے ناقابل تلافی نقصان ہو رہاہے، ہمیں اس جنگ سے نکلنا ہوگا

ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ضلع وہاڑی کےعلاقےلڈن میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا
 اُن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف ایک دوسرے کا احتساب نہیں کریں گے، دونوں کے درمیان نورا کُشتی چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ میسر نہیں جبکہ یہاں جائز کام بھی رشوت اور سفارش کے بغیر نہیں ہوتا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت برسرِاقتدار آکر لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی۔ جلسے سے پارٹی کے رہنما میاں اشفاق دولتانہ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
 
 

ای پیپر دی نیشن