مسلم لیگ نون نے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کی روشنی میں کرپشن کے خلاف تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کراتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اس معاملے کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے  

مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس رپورٹ ملک کے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی ہے ۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لانا ضروری ہے ۔ مسلم لیگ نون کے جن ارکان نے یہ تحریک پیش کی ان میں مسز نثار تنویر، راجہ اسد ،شیریں ارشد،رانا محمود الحسن، طاہرہ اورنگ زیب،نگہت پروین میر اور نزہت صادق شامل ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن