وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے آئی جی سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، دینی درسگاہوں کی سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لے کر تمام اقدامات کوغیر معمولی اور مزید سخت کیا جائے۔ تمام پبلک مقامات، حساس تنصیبات،اہم سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرسیکورٹی مزید بڑھائی جائے جبکہ مذکورہ مقامات، ان کے پارکنگ ایریاز کی بم ڈسپوزل سکواڈ سے باقاعدہ کلیئرنس کے لیے بھی ضروری انتظامات کئے جائیں، وزیر داخلہ نے ہدایات دیں کہ سادہ لباس میں افسران واہلکاروں کومتحرک کرکے ریکی نظام کو موٴثربنایاجائے اور انٹیلی جنس معلومات پر بروقت ایکشن اور کارروائی کو ممکن بنایا جائے۔