مزارات کا عدم تحفظ حکومت کو لے ڈوبے گا:سیاسی ومذہبی رہنما

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مختلف سیاسی ومذہبی رہنماﺅں نے پاک پتن میں حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ عراق سٹائل کے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جا رہی ہے۔ حکمران امریکی جنگ سے نکل جائیں ورنہ ملک تباہ ہو جائے گی۔ ملک دشمن ایجنسیاں ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ مزارات کا عدم تحفظ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔ اہل حدیث یوتھ فورنس کے حافظ ذاکر الرحمان صدیقی، تحفظ ناموس رسالت کے علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، صوفی شوکت علی قادری، مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماﺅں حامد ناصر چٹھہ، سلیم سیف اللہ، ہمایوں اختر، پرنسپل جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی، پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی، جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا عبیداللہ، مولانا عبدالرحمان اشرفی، مولانا فضل کریم، مجیب الرحمان انقلابی، نیشنل مشائخ کونسل کے مرکزی صدر خواجہ قطب الدین فریدی، علامہ قاری زوار بہادر، حافظ ابتسام الہی ظہیر، پیر اختر رسول قادری، مولانا عبدالغفور حیدری، متحدہ طلبا محاذ کے صدر ظہیرالدین، ضیااللہ شاہ بخاری، مولانا نعیم بادشاہ، ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا حکومت امریکی جنگ سے الگ ہو جائے۔ صوبائی وزراءملک ندیم کامران، اقبال چنڑ، ڈاکٹر تنویرالاسلام، احسان الدین قریشی، رانا مشہود احمد خاں نے کہا دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے جب کہ تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس زیر صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمان درانی ہوا۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پاک پتن میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ یہ دھماکے ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن