ٹانک کےعلاقےسول لائن میں مسعود امن کمیٹی کے سابق سربراہ نمازفجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھرجارہے تھےکہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ ساتھی سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ صدر میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب امن کمیٹی کے رہنما کی ہلاکت پرعلاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہر میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔