گوانژو (نوائے وقت رپورٹ) چین میں جاری ایشین ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے تھائی لینڈ اور سری لنکا نے نیپال کو شکست دیدی۔ بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ ایم راج 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ٹیپوچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 32 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔ بوچاتھم 8 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بشٹ، پروین، نیرانجانا، ملہوترا اور مشرام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی راج کو ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے۔ کپتان سری وردھنے 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بلباشی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیپالی ویمن ٹیم 9 وکٹوں پر 58 رنز بنا سکی۔ نیپالی خواتین میں سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔ سری وردھنے اور ڈورواٹی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری وردھنے کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ : بھارت نے تھائی لینڈ‘ سری لنکا نے نیپال کو ہرا دیا
Oct 26, 2012