سپر سیریز : چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ سے سینئر کھلاڑیوں کی ”چھٹی“


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نومبر میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سپر سیریز اور 34 چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے 27 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بلا لیا ہے لندن اولمپک میں شریک اکثر سینئر کھلاڑیوں کو ”چھٹی“ ہو گئی۔ تربیتی کیمپ کا آغاز لاہور کے جوہر ٹاون میں بننے والی نئی ہاکی گراونڈ میں 31 اکتوبر سے ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت سے کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے۔ سابق کپتان ایم عمران، وسیم احمد اور شکیل عباسی مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس اور ریحان بٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، ایم عرفان سینئر، سید کاشف شاہ، محمد عمران سینئر، ایم رضوان سینئر، ایم توثیق، فرید احمد، راشد محمود، ایم وقاص، شفقت رسول، عمر بھٹہ، شکیل عباسی، عبدالحسیم خان، ایم رضوان جونیئر، علی شان، محمد عتیق، محمد نواز، وسیم احمد، محمد عمران جونیئر، احمد زبیر، عثمان رفیق، علی حسن فراز، ایم طلال خالد، ایم کاشف علی، سید سبطین نقوی، وقاص لیاقت بٹ اور ایم سلمان حسین شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے جس کے مطابق اختر رسول ہیڈ کوچ و منیجر، عبدالحنیف خان، اجمل خان لودھی اور احمد عالم معاون کوچ جبکہ فیض الرحمان فزیوتھراپسٹ اور ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...