تحریک انصاف قومی دولت لوٹنے والوں کو پھانسی پر لٹکائے گی: جاوید ہاشمی

ملتان (آن لائن) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، ان حالات کا تقاضا ہے کہ عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیکر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائےں۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آ کر قومی دولت لوٹنے والے جرنیلوں سیاستدانوں کا بھرپور احتساب کریگی اور انہیں پھانسی پر لٹکائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک کی دونوں بڑی جماعتیں سپریم کورٹ کی رٹ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں حالانکہ سپریم کورٹ وہ ادارہ ہے جو پارلیمنٹ کو آمروں سے تحفظ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین و قانون کے مطابق ملک کا صدر غیر سیاسی ہونا چاہئے مگر آصف علی زرداری بحیثیت صدر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف علی زرداری نے اگر آئین کے مطابق صدارت کرنی ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بیس سال سے میرا نام پیسے لینے والوں میں لیا جا رہا ہے اور اگر اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں میرا نام آئیگا تو میں سیاست چھوڑ دونگا۔ نوازشریف سمیت جن کا نام سپریم کورٹ فیصلے میں ہے وہ اپنے آپ کو کلیئر کرائیں۔ وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ مکمل صفائی کرے اور آمروں کو سپورٹ کرنے والوں کو آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ جاوید ہاشمی نے عمران خان کے ماضی کے حوالے سے سیتاوائٹ اور ٹیرم کا سوال پوچھے جانے پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ چسکا لے رہے ہیں یہ سوال کئی بار ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...