ماسکو (اے پی پی) روس نے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ روس کے جنوبی صوبہ آستراہان میں واقع فوجی اڈے میں کیا گیا۔ اس تجربے کا مقصد نئے میزائل کی تکنیکی صلاحیت کو آزمانا اوراس کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ اس میزائل کے ذریعے قزاقستان کے ایک فوجی اڈے پر رکھے گئے ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔