راجہ ریاض کے بیانات چور مچائے شور کے مترادف ہیں: رانا ثناءاللہ

Oct 26, 2012

خصوصی رپورٹر

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے راجہ ریاض کے بیانات چور مچائے شور کے مترادف ہیں۔ راجہ ریاض اور ان کی کرپٹ اور نااہل قیادت کا انجام قریب ہے اور وہ منطقی انجام کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کتنی عجیب بات ہے راجہ ریاض جب وزارت کے مزے لے رہے تھے تو انہیں پنجاب میں کہیں کرپشن نظر نہیں آتی تھی۔ راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر کرپٹ رہنما عوامی احتساب کے لئے تیار رہیں۔ چوروں اور لٹیروں کو ملکی خزانہ لوٹنے کا حساب دینا ہو گا۔ مزید برآں شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا سیاست کی الف ب بھی نہ جاننے والے شرجیل میمن اپنے قد سے بڑھ کر باتیں کر رہے ہیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

مزیدخبریں