لاہور (سپیشل رپورٹر) سرکاری محکموں میں عید کی چھٹیوں سے ایک روز قبل ہی متعدد ملازمین صبح سے ہی غائب ہو گئے اور 12 بجے کے بعد متعدد دفاتر خالی ہو گئے۔ حکومت کی طرف سے چار چھٹیوں کے اعلان کے باوجود گذشتہ روز سرکاری محکموں میں حاضری کم رہی۔ ایکسائز، ضلعی حکومت، بورڈ آف ریونیو، ایجوکیشن اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران بارہ بجے کے بعد غائب ہو گئے۔