لاکھوں حجاج کرام مزدلفہ میں قیام کے بعد منیٰ پہنچ کر رمی جمرات میں مصروف ہیں۔

Oct 26, 2012 | 09:12

 رات بھر مزدلفہ میں قیام اور عبادت میں مشغول رہنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین منیٰ میں آج صرف بڑے شیطان کو7 کنکریاں مارنے میں مصروف ہیں، مزدلفہ میں قیام کے دوران حاجیوں نے تینوں دن رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں۔مزدلفہ سے منیٰ کے درمیان فاصلہ نو کلو میٹر ہے اس لیے عازمین بسو ں کے علاوہ پیدل بھی منیٰ کا ر خ کررہے ہیں۔عازمین حج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر کے بال مونڈھوا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔آج کے دن احرام کی پابندیوں سے فارغ ہونے والے حاجی طواف زیارت اور سعی کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوں گے جو کہ حج کا ایک اور اہم رکن ہے اور واپس منیٰ آجائیں گے۔

مزیدخبریں