کراچی: فیڈرل بی ایریا میں دہشت گردوں نے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا. گزشتہ روزسےفائرنگ میں جاں بحق افرراد کی تعداد دس ہوگئی۔

Oct 26, 2012 | 09:30

 کلری تھانے کی حدودماری پور روڈ کراون سینما کے نزدیک ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کرفائرنگ سے قتل کیا گیا۔ جوپر آباد تھانے کی حدود واٹر پمپ چورنگی کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واٹر بورڈ کے افسر کامران کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اورنگی ٹاون علی گڑھہ بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر ساٹھہ سالہ محمد اقبال کو قتل کردیا گیا بغدادی تھانے کی حدود پکچر روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا نپیئر روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے عبداللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا  فیڈرل بی ایریا بلاک بائیس میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رفیق اور ساجد نامی نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق مزہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے بعد ازاں  زخمی ہونے والے دو بھائی جبرائیل اور نور بھی اسپتال میں چل بسے  ۔ ادھر نارتھ ناظم آباد میں بم ملنے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور اسنیپ چیکنگ کے سلسلہ کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔

Cue In:Cue Out:

مزیدخبریں