افغانستان میں نمازعید کے اجتماع میں خود کش حملےکم ازکم سینتیس افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے.

Oct 26, 2012 | 13:40

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے فریاب کے شہر میمنہ میں افغان پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص نے مسجد کے باہر خود کودھماکے سے اڑالیا،جس کے نتیجے میںسینتیس سے زائد افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ،صوبے کے ڈپٹی گورنرعبدالستارکےمطابق شہر کی مرکزی مسجد میں جیسے ہی نماز عید ختم ہوئی نامعلوم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کاموں میں حصہ لیا،دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی،

مزیدخبریں