منیٰ میں لاکھوں حجاج نے رمی جمرات کے بعد سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کی اور سر کے بال مونڈھوانے کے بعد احرام کھول دیے۔

دنیا بھر سے پچیس لاکھ سے زائد مسلمان حج بیت اللہ کے لیے مکہ مکرمہ آئے ہیں۔ آج رمی جمرات سے فارغ ہونے کے بعد حجاج کرام نے سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور جانوروں کی قربانی کی اور سر کے بال مونڈھوائے۔ اس کے بعد حجاج نے احرام کھول دیے اور طواف کے لیے خانہ کعبہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ حجاج کرام آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور کل تینوں شیطانوں کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔ دوسری جانب اب بھی بے شمار حاجیوں نے قربانی نہیں کی ہے۔ وہ کل قربانی کریں گے اور سر کے بال مونڈھوانے کے بعد احرام کھولیں گے۔

ای پیپر دی نیشن