دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 517 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 99 کے جواب میں 418 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستانی با¶لرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقی ٹیم کو جلد آ¶ٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پروٹیز کپتان گریم سمتھ 234 اور سنچری میکر اے بی ڈویلیئرز 164 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ باقی ماندہ ٹیم خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 517 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ جے پی ڈومینی نے 7، ورنن فلینڈر نے 8، مورنی مورکل نے 7 اور عمران طاہر نے 2 رنز بنائے۔ ڈوپلیسس 17 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے 6، محمد عرفان نے 3 اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 418 رنز درکار تھے۔ قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز بھی تباہ کن کیا جب دونوں اوپنرز بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ صفر کے مجموعی سکور پر شان مسعود کو ڈیل سٹین نے ایل بی ڈبلیو کر دی۔ 2 کے مجموعی سکور پر فلینڈر نے خرم منظور کو کیچ کرا دیا۔ دونوں اوپنرز کے آ¶ٹ ہونے پر قومی ٹیم ایک بار پھر دبا¶ کا شکار ہو گئی۔ خرم منظور نے میچ میں پیئر حاصل کیا۔ وہ دونوں اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر ہی آ¶ٹ ہوئے۔ اظہر علی اور یونس خان نے ٹیم کو سنبھالا دیا تاہم کوئی لمبی پارٹنرشپ نہ بن سکی۔ اظہر علی 48 کے مجموعی سکور پر 19رنز جبکہ یونس خان 70 کے مجموعی سکور پر 36 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے۔ کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے افریقی با¶لرز کا سامنا کیا اور سکور کو آہستہ آہستہ بڑھاتے رہے۔ کپتان مصباح الحق 42 اور اسد شفیق 28 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 286 رنز درکار ہیں۔ آج میچ کا چوتھا دن ہے۔