تربت (آئی این پی) تربت کے علاقے دشت سے قطر کے وزیر پٹرولیم کے شکاری کیمپ سے اغوا ہونے والے ان کے 4 محافظوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ لیویز کے مطابق چاروں محافظوں کو دشت کے علاقے کپکپار گوارگ کور میں چھوڑ دیا گیا ہے تاہم چھینی گئی دو گاڑیاں تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں قطری حکومت نے واقعہ پر حکومت پاکستان سے رابطہ کرکے واقعہ کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
بازیاب