3 صوبائی حکومتیں اختیارات عوام کو منتقل نہیں کررہیں، چیف جسٹس نوٹس لیں: پرویز خٹک

3 صوبائی حکومتیں اختیارات عوام کو منتقل نہیں کررہیں، چیف جسٹس نوٹس لیں: پرویز خٹک

کراچی (ایجنسیاں) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے صوبائی حکومتوں کے عوام کو اختیارات منتقل نہ کرنے پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت صوبے کے 40 فیصد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو دیگی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہر ضلع کو ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ دیگی۔ ملک میں امن کے لیے بہترین راستہ مذاکرات ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومتیں عوام کو اختیارات نہیں منتقل کر رہیں، چیف جسٹس نوٹس لیں۔ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے ہمیں امریکہ سمیت کسی کی بھی این او سی کی ضرورت نہیں۔ دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ڈرون حملے ہیںیہ حملے بند ہونے چاہئیں۔ صوبہ خیبر پی کے، کے سوا دیگر تینوں صوبوں میں ضیاءالحق کا بلدیاتی قانون نافذ ہے۔ عوام تک اختیارات منتقل ہی نہیں کیے گئے ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے مینڈیٹ دیا ہے پھر مذاکرات میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات میں مزید تاخیر بدامنی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
پرویز خٹک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...