دنیا پر امریکہ کے تسلط کا زمانہ ختم ہو چکا: سابق امریکی مشیر قومی سلامتی

دنیا پر امریکہ کے تسلط کا زمانہ ختم ہو چکا: سابق امریکی مشیر قومی سلامتی

واشنگٹن (اے پی پی) قومی سلامتی کے سابق مشیر برژنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی 13سالہ برتری ختم ہوچکی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر برژنسکی کا کہنا تھاکہ دنیا پر امریکہ کے تسلط کا زمانہ ختم ہو چکا ہے بلکہ اب تسلط کے معنی ہی ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ جان بابکنز یورنیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کی 13سالہ برتری بھی ختم ہو گئی ہے اب اس کیلئے ممکن نہیں ہے کہ وہ سپر پاور کی حیثیت سے اپنا وجودقائم رکھ سکے ۔ برژنسکی نے کہا کہ امریکہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائے اور خود کو برتر سمجھنا چھوڑ دے۔
برژنسکی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...