ٹیکسوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ہڑتال کردینگے: آل پاکستان انجمن تاجران

ٹیکسوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ہڑتال کردینگے: آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں اضافہ کو واپس نہ لیا گیا توآل پاکستان انجمنِ تاجران ہڑتال کر ے گی۔ خالد پرویز نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت نے انکم ٹیکس اور سیل ٹیکس کے قوانین میں انتہائی ظالمانہ ترامیم کی۔گوشواروں کے ساتھ ویلتھ سٹیٹمنٹ لازمی قرار دینا ،ٹوٹل آڈٹ کے کیسوں میں اکاﺅنٹ کی شرط لاگو کرنا،سیلز ٹیکس رجسٹررڈ کو 4فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانااور وِد ہولڈنگ ایجنٹ بنانااوردس لاکھ یا زیادہ سرمائے پر 0.5فیصد کے حساب سے چارج عائد کیا،پراپرٹی ٹیکس میں 10گنا اضافہ کی تجویز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک سرکاری کمیٹی تشکیل دی اور تاجروں سے یہ کہاگےا کہ ہر ڈویژن سے ایک ایک تاجر نمائندہ لیکر کمیٹی سے مذاکرات کرکے معاملات طے کےے جائےں اور نومبر کے پہلے ہفتے اسحاق ڈارسے مذاکرات کروا کر تمام مسائل حل کر دیں گے۔اگر مطالبات نہ مانیں گئے تو نومبر کے دوسرے ہفتے میں ایک کنونشن بلا کر فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کیالائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ اس کنونشن میںہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن