لاہور (نیوزرپورٹر) 14 ماہ قبل سید مٹھا بازار ہسپتال سے ڈلیوری آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھولنے والے ڈاکٹروں کے خلاف ہیلتھ کیئر کمشن سمیت محکمہ صحت پنجاب کے کسی اعلیٰ حکام نے تاحال کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ خاتون کے خاوند حافظ شاہد نے نوائے وقت کو بتایا کہ 14 ماہ قبل اپنی بیگم کو زچگی کے آپریشن کےلئے سید مٹھا ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ 14 ماہ بعد میو ہسپتال میں ہونے والے آپریشن کے بعد پتہ چلا کہ سید مٹھا ہستپال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران تولیہ بھول گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔