ملتان (آئی این پی) ملتان میں کنویں میں گرنے والی پالتو بلی کو نکالنے کی کوشش میں اس کا مالک عابد بھی 90 فٹ گہرے کنویں میں جاگرا، عابد اور بلی کو بچانے کے لیے ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو بلایا گیا جنہوں نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں کو باہر نکالا، واقعہ کے نتیجے میں بلی کو تو کچھ بھی نہ ہوا لیکن عابد زخمی ہوگیا جسے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ نواحی علاقے بدھلہ ٹائون میں پیش آیا ۔