سوات (آن لائن) سوات کے علاقے فضا گھٹ میں حراستی مرکز میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی ، قیدیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے فضا گھٹ میں ایک حراستی مرکز میں پیش آیا جہاں کھانا پکانے کے دوران کھانے میں چھپکلی گر گئی تھی اور وہی کھانا حراستی انتظامیہ نے مرکز میں قید قیدیوں کو دے دیا جس کے باعث کھانا کھانے والے 17قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی جس کے نتیجے میں متاثرہ قیدیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔