سوات: حراستی مرکز میں زہریلا کھانا کھانے سے 17قیدیوں کی حالت غیر

Oct 26, 2014

 سوات (آن لائن) سوات کے علاقے فضا  گھٹ میں حراستی  مرکز میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی ، قیدیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سوات  کے علاقے فضا گھٹ  میں ایک حراستی مرکز میں پیش آیا جہاں  کھانا پکانے کے دوران کھانے میں چھپکلی  گر گئی تھی اور وہی کھانا  حراستی انتظامیہ نے مرکز میں قید  قیدیوں کو دے دیا  جس کے باعث کھانا کھانے  والے 17قیدیوں  کی حالت غیر  ہوگئی جس کے نتیجے میں  متاثرہ قیدیوں  کو فوری طور پر  طبی امداد کیلئے  سیدو شریف  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں