عالمی قوتیں فرقہ واریت کی بنیاد پر جنگ چھیڑ کر پاکستان اور ایران میں خلیج پیدا کر رہی ہیں: مولانا شیرانی

Oct 26, 2014

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے کو بین الاقوامی سطح پر ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر جنگ چھیڑ کر عالمی قوتیں پاکستان اور ایران کے درمیان خلیج پیدا کر رہی ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پی کے میں جمعیت علماء اسلام کی قوت فرقہ واریت کی راہ میں رکاوٹ ہے لہٰذا کچھ قوتیں جمعیت علماء اسلام کو کمزور کر کے انہیں اعتدال کی راہ سے ہٹانا چاہتی ہیں تاکہ عرب دنیا کی طرح پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد پر داعش جیسی تنظیموں کو وجود بخشیں۔

مزیدخبریں