پشاور(نوائے وقت نیوز) محرم الحرام کے دوران شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ ڈی سی او پشاور ظہیر الدین کے مطابق ڈبل سواری، لائوڈ سپیکر کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔ اشتعال انگزیز پمفلٹ کی تقسیم اور وال چاکنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔