فتح جنگ کے قریب وین اور ٹینکر میں تصادم، 2 بچے جاں بحق، 10 افراد زخمی

Oct 26, 2014

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) فتح جنگ کے قریب مسافر وین کی ٹینکر سے ٹکر ہو گئی۔ جس میں دو بچے جاں بحق اور چار خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں