اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کے دعوئوں کے برعکس صوبہ میں پرائمری تعلیم کی صورتحال خراب ہے جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے 5205 پرائمری سکولوں کی کوئی عمارت نہیں۔ ضلع بٹگرام میں 50 فیصد اساتذہ یا تو غیر حاضر تھے یا طلباء کا اندراج نہ تھا۔ دوسری طرف صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تعلیمی شعبہ میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔