پاکستان کے سرحدی محافظوں کیساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی: ایرانی سرحدی کمانڈر

Oct 26, 2014

تہران (آئی این پی) ایرانی سرحدی کمانڈر نے پاکستان، ایران سرحد پر دونوں ممالک کی سرحدی افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی محافظوں کے درمیان جمعہ کو فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ہفتہ کو ایرانی  فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی ایرانی صوبہ سیستان اور بلوچستان کے سرحدی محافظین کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل روہم بخش حبیبی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سرحد محافظوں کے درمیان جمعہ کو کوئی جھڑپ نہیں ہوئی اس حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

مزیدخبریں