ریکوری اہداف کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے: ٹیکس بار

Oct 26, 2014

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر ایل ٹی یو میں 35%ریکوری اہداف بڑھانے کی بجائے ٹیکس دائرہ بڑھایا جائے،چیف کمشنر چوہدری صفدر حسین ،رخسانہ یاسمین سمیت دیگر افسران کے مثبت رویے کے باعث بہتر اقدامات ہوئے لیکن حکومت کوبھی سنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگا۔  سابق صدور لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمن زبیری،محمد اویس،محمداجمل خان نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  سب سے زیادہ توجہ معیشت کے استحکام پر دینی ہوگی ،معاشی استحکام کیلئے مثبت سیاست کو فروغ دینا ہوگا ، ٹیکس ماہرین حبیب الرحمن زبیری ، محمد اویس،  ہائی کورٹ بار پبلیکیشن کمیٹی کے چیئرمین عاشق علی رانا،  زوہیب الرحمن زبیری ،ٹیکس ماہرین عامر یونس ،شہباز صدیق ،سیف الرحمن زبیری  نے کہا کہ اب طے کرلیناچاہیے کہ ملکی معیشت کیلئے بہتر پرفارمنس کو یقینی بنایا جائے ۔

مزیدخبریں