اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنا جاری رکھنے کےلئے قائم کئے گئے ” آزادی فنڈ“ میں لوگ بڑے پیمانے پر عطیات جمع کرا رہے ہیں۔ ایک روز میں عام لوگوں نے 11 لاکھ روپے جمع کرا دئیے۔ ٹوئیٹر پیغام میںعمران نے کہا کہ قوم نے جس طرح سے انکی اپیل پر ردعمل دیا میں اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ دھرنا اپنے مقاصد کے حصول تک ختم نہیں ہوگا۔
11لاکھ
دھرنے کیلئے قائم ”آزادی فنڈ“ میں ایک روز میں 11 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے
Oct 26, 2014