ملتان (محمد ارتضی/ دی نیشن رپورٹ) دیوان عاشق بخاری کی نااہلی کے باعث حکمران مسلم لیگ (ن) کو جو بظاہر دھچکا لگا اسکے ازالے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکمران مسلم لیگ (ن) این اے 153 ملتان۔ 4 (جلالپور پیروالا) میں ضمنی الیکشن جیت کر اپنا امیج برقرار رکھ سکے گی، یہاں بھی مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہو گا۔ پہلے این اے 149 میں ہار سے مسلم لیگ (ن) کے امیج کو ٹھیس پہنچی تھی، الیکشن کمشن نے این اے 153 کیلئے پولنگ کی تاریخ 29 نومبر مقرر کی ہے۔ کاغذات نامزدگی 28 اور 29 اکتوبر کو وصول کئے جائینگے۔ دیوان عاشق بخاری کے بیٹے محمد عباس بخاری کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔ اس علاقے میں تین بڑے خاندان دیوان، لانگ اور نون خاندان بااثر ہیں۔