ڈینیئل پرل قتل کیس قاری ہاشم 90 روز کیلئے نظر بند

حیدر آباد (نوائے وقت نیوز) امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے قاری ہاشم علی کو 90 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل حیدر آباد یونس مسیح کے مطابق قاری ہاشم علی کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر نظر بند کیا گیا۔ واضح  رہے کہ قاری ہاشم علی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعہ کے روز عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...