کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز+ این این آئی) کراچی پولیس نے ذرائع کے مطابق میٹھادر میں ایدھی سنٹر سے 5 کلو سونا اور 4 لاکھ ڈالر لوٹنے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ایدھی سنٹر میں ملازم بھی رہ چکا ہے۔ واردات کے روز ڈاکوﺅں کو ایدھی سنٹر کی پچھلی گلی میں کھڑا ہو کر فون پر ہدایات دیتا رہا۔ پولیس نے اسے کورنگی کے علاقے زمان آباد سے حراست میں لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران حراست پولیس کو بتایا کہ لوٹی گئی رقم اور سونا راشد نامی سرغنہ کے پاس ہے اور یہ سامان ابھی تقسیم ہونا تھا۔ اس نے بتایا کہ ڈکیتی کا منصوبہ ایدھی ہیڈآفس کے ایک ملازم سے ملکر بنایا تاہم ڈی آئی جی ساﺅتھ عبدالخالق شیخ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کی تفتیش اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
کراچی/ ڈاکہ