حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) سعودی عرب کے شہر دمام مےں ہونے والے ٹرےفک حادثہ کے دوران 2پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں مےں سے اےک کا تعلق حافظ آباد اور دوسرے کا وزےر آباد سے ہے۔ تفصےلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن حافظ آباد کا رہائشی محمد رضوان اکرم روزگارکے سلسلہ مےں سعودی عرب مےں مقےم تھا محمد رضوان اکرم کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ چار ماہ قبل ہی واپس سعودی عرب گےا تھا۔ ملک رضوان اپنے ہوٹل سے اپنے دوست کے ساتھ گاڑی پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تےز رفتار گاڑی نے انہےں ٹکر مار دی جس سے انکی کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی، کار مےں سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ محمد رضوان اکرم کے انتقال کی خبر جب انکے گھر پہنچی تو وہاں کہرام برپا ہو گےا۔
سعودیہ حادثہ
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، حافظ آباد کے رہائشی سمیت 2نوجوان جاں بحق
Oct 26, 2014