آئندہ سال پنجاب میں نئی انسداد پولیو ویکسین متعارف کرانے کا فیصلہ

Oct 26, 2015

لاہور(اے پی پی)پنجاب حکومت نے پولیو کے خاتمے کی غرض سے آئندہ سال اپریل سے پولیو کی نئی ویکسین بی او وی پی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، صوبہ میں بچوںکے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی کے تحت روٹین ایمونائزیشن کی شرح صرف ایک سال کے دوران 50 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد سے زائد ہوگئی، حکومت پنجاب نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں پہلی مرتبہ پولیو ویکسین کا انجکشن شامل کر کے پورے ملک میں سبقت حاصل کر لی، رواں سال اب تک پورے ملک میں 38 پولیو کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا دیگر صوبوں سے آنے والے لاکھوں لوگوں کی وجہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے تاہم پنجاب میں دیگر صوبوں سے ملحقہ سرحدی اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر دیگر صوبوں سے آنے والے مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں