بلاول پارٹی بچانے کیلئے باپ کی بجائے ماں کے نقش قدم پر چلیں: ناہید خان

لاہور (اے این این) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ناہید خاں نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے 5 سالہ اقتدار میں پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا حقیقی کارکنوں کو اپنے قریب نہیں آنے دیا، بلاول بھٹو پارٹی کو بچانے کیلئے اپنے باپ کی بجائے ’’ماں ‘‘کے نقش قدم پر چلیں زرداری پارٹی کی فکر نہ کریں ، پارٹی کو اس کے حقیقی جیالے کارکن اسکے منشور کے مطابق چلا لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ذاتی نہیں قومی اور پارٹی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت پارٹی منشور سے دور ہو چکی، پیپلزپارٹی غریبوں، محنت کشوںکو انکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے بنائی گئی تھی،ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلزپارٹی ملک کی مقبول تر ین جماعت رہی مگر جب سے پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے ہا تھوں میں آئی ہے پارٹی کی مقبو لیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...