لاہور (آئی این پی) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ ہمیشہ دوطرفہ تعلقات کی خواہش رہی ہے چاہے وہ معاشی تعاون ہو یا دیگر شعبہ جات میں یقیناً موجودہ حکومت بھی اسی ایجنڈے پر چلے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس حکومت نے ایک بالکل نئی چیز سب سے آگے رکھی ہے جو یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی مداخلت پر امریکہ ثالثی کا کردار ادا کرے، یہ بالکل حقیقت سے ہٹ کر ہے۔ اس میں پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا اور اس طرح عوام مایوس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس کا اثر پاکستان پر پہلے پڑے گا واشنگٹن میں بعد میں جائے گا ۔ حنا ربانی نے کہا کہ امریکی افغانسان پر تو بہت سننا چاہتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر کس پوزیشن میں ہے اور کیا کیا کرسکتا ہے۔
کشمیر پر امریکی ثالثی سے پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا: حنا ربانی کھر
Oct 26, 2015