پنڈی، ملتان میں ڈینگی سے اموات جاری مگر کسی کیخلاف انکوائری نہیں ہوئی

لاہور (ندیم بسرا) وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات اور صوبے بھر کے تمام محکموں کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود راولپنڈی اور ملتان کے اضلاع میں ڈینگی سے ہونے والی موات کو روکا جا سکا نہ راولپنڈی اور ملتان کے اضلاع میں کمشنر، ڈی سی او اور ای ڈی او (ہیلتھ) کے خلاف تاحال انکوائری ہو سکی۔ بتایا گیا ہے گزشتہ کئی برسوں سے انسداد ڈینگی کے خلاف تمام سرکاری محکمے فعال ہیں مگر محکمہ صحت پنجاب کے مشیر اعلیٰ خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق کی جانب سے ڈینگی سیزن سے قبل صوبے بھر کے اضلاع میں وزٹ نہ کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے تمام اضلاع کے کمشنرز ڈی سی او اور ای ڈی او ہیلتھ کو کہا گیا ڈینگی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں جس پر ملتان اور راولپنڈی میں مکمل عمل درآمد نہ ہوا۔ جس کی وجہ سے صرف راولپنڈی میں 6 افراد ڈینگی کی نذر ہو گئے جس میں فائزہ بی بی، یعقوب عمر، انور مائی، جاوید عمر، نعیم عمر اور سعد عمر شامل ہیں۔ جس کی تصدیق محکمہ صحت پنجاب نے کر دی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے بعض ذرائع کا کہنا ہے راولپنڈی اور ملتان میں آئی آر ایس سپرے ہی نہیں کرایا گیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے آج تک ڈینگی کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب گزشتہ 3 برسوں سے شہریوں کے خلاف ایف آئی آر، جرمانے کر رہا ہے مگر اس کی تفصیلات سے شہریوں کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ لاہور میں میو، گنگارام، جنرل، سروسز، چلڈرن، جناح جیسے ٹیچنگ ہسپتالوں کے کاؤنٹر پر ڈینگی کے بارے میں تشہیری مہم نہیں اور نہ ہی کسی بھی ہسپتال میں ڈینگی وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...