شیوسینا کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے عالمی مہم چلائیں گے: پاکستانی حکام

اسلام آباد (شفقت علی/ نیشن رپورٹ) بھارتی انتہاپسند جماعت شیو سینا کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے پاکستان پوری دنیا میں مہم شروع کریگا۔ یہ جماعت بھارت میں اقلیتوں کو ہراساں کررہی ہے۔ یہ جماعت بی جے پی کی پانیئر ہے جس کی سربراہی بال ٹھاکرے کے بیٹے اودے ٹھاکرے کررہے ہیں۔اس گروپ کا بھارتی فلم انڈسٹری پر خاصا اثر ہے اور 1970ئ، 1984ء اور 1992-93ء میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ شیوسینا ہمارے ملک، رہنمائوں اور آرٹسٹوں کی توہین کررہی ہے اور اس نے تمام حدیں پار کردیں۔ اگر پاکستان میں بعض تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے تو شیوسینا کو کیوں نہیں کالعدم قرار دیا جاسکتا۔ پاکستان پہلے ہی بھارت کیخلاف دہشت گردی کے ثبوت دے چکا ہے۔ بھارت پاکستان کو عالمی فورم پر بدنام کررہا ہے اور ہم بھارت کو ویسا ہی جواب دیں گے۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر رفعت حسین نے کہا کہ مودی کو پاکستان کے ساتھ خاص عداوت ہے اور معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ڈاکٹر پرویز چیمہ نے کہا کہ بھارت میں حالیہ واقعات سے عالمی سطح پر دہلی کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے۔ پاکستان کے خلاف نفرت بھارتی حکمرانوں کی عادت ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کی، بھارت نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...